موبائل چھیننے والوں کے لیے خوشخبری، ریکوری کا نیا طریقہ متعارف

موبائل چھیننے والوں کے لیے خوشخبری، ریکوری کا نیا طریقہ متعارف

 کراچی میں موبائل اسنیچنگ کے خلاف اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

 شہریوں کے چھینے گئے موبائل فونز ریکور کیے جا رہے ہیں اور انہیں واپس فراہم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی شرکت کی۔پولیس کے آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ ریکور کیے گئے موبائل فونز مالکان کو واپس کیے جائیں گے، جن میں 100 سے زائد موبائل فونز شامل ہیں جنہیں چھینے جانے کے بعد بازیاب کیا گیا ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ دکانداروں کے لیے بنائی گئی ایس او پیز بہت مفید ثابت ہوئیں اور الیکٹرانک ڈیٹا کے ذریعے چھینے گئے موبائل فونز کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے۔جاوید عالم اوڈھو کا مزید کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارروائیوں سے جانوں کے ضیاع میں کمی آئی ہے اور موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے شہر میں امن و امان میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔