اسرائیل کا مغربی کنارے میں نیا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

 یہ آپریشن نیا ہے اور اس آپریشن کا حصہ نہیں ہے جو جنوری میںکیاتھا
 تل ابیب(یواین پی)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں نیا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے سماریا میں وسیع پیمانے پرانسداد دہشت گردی آپریشن شروع کر دیاہے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ آپریشن نیا ہے اور اس آپریشن کا حصہ نہیں ہے جو جنوری 2025 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا بنیادی ٹارگٹ فلسطینی پناہ گزین کیمپ تھے۔یاد رہے کہ مغربی کنارے میں تشدد میں نمایاں اضافہ اس وقت ہوا تھا جب اکتوبر 2023 میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہوئی، رواں سال اکتوبر 10 سے غزہ میں جاری جنگ بندی کے باوجود مغربی کنارے میں صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔