یہ زکام کی طرح کی بیماری ہے جس سے اونٹ کا ناک بند ہونا شروع ہو جاتا ہے، محکمہ لائیو اسٹاک
صادق آباد(آئی این پی )صادق آباد کے قصبے کوٹ سبزل میں صحرائی جہاز اونٹ خطرناک وائرس کا شکارہوگئے، جس کے باعث دس اونٹ ہلاک جبکہ درجنوں بیمار پڑ گئے۔مالکان کے مطابق وبا دن بہ دن پھیل رہی ہے،اونٹ کو زکام ہوتاہے پھرشدید بخارکی وجہ سے بیہوش ہوتا ہے پھرہلاک ہوجاتا ہے،لاکھوں مالیت کے اونٹ آنکھوں کے سامنے مررہے ہیں۔دوسری جانب محکمہ لائیو اسٹاک کاکہنا ہیکہ ہماری ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کرٹریٹمنٹ کرہی ہیں،یہ زکام کی طرح کی بیماری ہے جس سے انٹ کا ناک بندہوناشروع ہوجاتاہے،یہ بیماری 2010 میں بھی چولستان میں آئی تھی،کوٹ سبزل اورڈھنڈی کے علاقوں میں محکمہ لائیو اسٹاک ٹیمیں علاج کر رہی ہیں۔