سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

 لاہور(آن لائن) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر تے ہوئے سماعت 16 دسمبرتک کے لیے ملتوی کردی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی