مظاہرین نے پولیس پر فائرنگ کی، آنسو گیس کے شیل پھینکے، آر پی او راولپنڈی

مظاہرین نے پولیس پر فائرنگ کی، آنسو گیس کے شیل پھینکے، آر پی او راولپنڈی

آر پی او راولپنڈی نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نے پولیس پر براہ راست فائرنگ کی اور شیل پھینکے۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ہونے والے تشدد کے نتیجے میں 170 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 24 اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔آر پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ 32 مختلف کیسز میں 11 سو 51 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے 64 افغان شہری بھی شامل ہیں۔انہوں نے خاص طور پر ہکلہ کے مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں مظاہرین نے پولیس پر براہ راست فائرنگ کی، تاہم پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور تشدد کا جواب نہیں دیا۔آر پی او راولپنڈی کے مطابق، 32 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور اس دوران 11 پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر مظاہرین نے مزید تشدد کی کارروائیاں کیں۔