ریاض(آئی این پی )سعودی عرب دنیا کا طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم شروع کرنے جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب ریاض میٹرو سسٹم کا یہ منصوبہ 22.5 ارب امریکی ڈالر سے شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے جسے دنیا کا سب سے طویل ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بدھ کو اس میٹرو سروس کے کچھ حصے کا افتتاح ہوا۔