یوم آزادی پر احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے 46 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا
رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ) یوم آزادی پر احتجاج کرنے پر گرفتار تحریک انصاف کے 12 کارکنان کو معافی نامہ دینے پر رہاکردیا گیا۔ کارکنوں میں محمد سلمان، عبدالروف، سکندر علی، محمد سلمان ولد شوکت علی، عبدالمجید، محمد امجد، محمد عامر، محمد عبداللہ، اللہ ودھایا، غلام مصطفی، دلدار حسین اور دانیال امین شامل ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر ضلع بھر سے کل 46 کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے متعدد کو پہلے ہی معافی نامہ تحریر کرنے کے بعد رہاکیا جا چکا تھا۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار کارکنان پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق کارروائی کی گئی اور انہیں امن و امان قائم رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔