یہ اعلان پاکستان، ترکی، اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس کے دوران ہوا، جہاں الہام علیوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان ایک مشترکہ تاریخی اور ثقافتی ورثے سے جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے 2020 میں ہونے والی جنگ میں ترکی اور پاکستان کی بھرپور حمایت کو سراہا اور کہا کہ تینوں ممالک مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔الہام علیوف نے بتایا کہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جس سے خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دفاعی شعبے میں تعاون کو بھی اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی استحکام کے لیے ایک کلیدی عنصر ہے۔صدر آذربائیجان نے مزید کہا کہ تینوں ممالک مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔