پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ میں اضافی درخواستیں جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 187 کا استعمال طے شدہ عدالتی اصولوں کے منافی ہے اور اس کا اختیار لامحدود نہیں ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جن نکات پر فیصلہ دیا گیا وہ عدالت کے ریکارڈ کا حصہ نہیں تھے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کے 80 ارکان میں سے کوئی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا، اور سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کو ایک جماعت تصور نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم لیگ (ن) نے 12 جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔