سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کی براہ راست نشریات کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کی براہ راست نشریات کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی اور بینچ کی تشکیل پر لگائے گئے اعتراضات کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے مخصوص نشستوں کے کیس کو 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں کے فیصلے کے بعد سماعت کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔عدالت نے اس موقع پر مختصر فیصلہ سنایا اور تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کرنے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ کیس کی سماعت کی براہ راست لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کرے۔

مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔یہ واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے درخواست دی تھی کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا فیصلہ ہونے تک مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت ملتوی کی جائے اور سماعت کو براہ راست نشر کیا جائے۔ عدالت نے سماعت کو براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی لیکن سماعت ملتوی کر دی گئی۔