لاہور(نیٹ نیوز)اداکارہ سحر ہاشمی نے کہا ہے کہ جس کو اچھی چائے بنانی آتی ہوگی، وہ ان سے شادی کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی چار بہنیں اور دو بھائیں ہیں اور تقریبا تمام شادی شدہ اور بچوں والے ہیں اور وہ بھی ان کے لئے کبھی کبھار والدین والا روپ اختیار کرلیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان پر شادی کرنے کا کوئی دباؤنہیں، تاہم اس باوجود والد نے ان سے دو سے تین بار شادی کا پوچھا ہے لیکن کبھی دباؤنہیں ڈالا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ والدین کی پسند سے شادی کریں گی، انہوں نے کبھی پسند کی شادی کا نہیں سوچا۔سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ محبت کے بجائے ذہنی ہم آہنگی اور خیالات ملنے پر یقین رکھتی ہیں، ان کی نظر میں وہی شخص بہترین شریک حیات ہوسکتا ہے جس کے خیالات آپ سے ملتے ہیں اور آپ سے دوستانہ رویہ رکھے۔ان کے مطابق محبت عارضی شے ہے۔، محبت کسی سے بھی ہوسکتی ہے اور محبت ہوجانے کا مطلب ذہنی ہم آہنگی ہونا یا خیالات کا ایک جیسا ہونا نہیں ہوتا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ باقی لڑکیوں کی طرح بچپن میں وہ بھی یہی سوچتی تھیں کہ بڑے ہوکر دلہن بنوں گی لیکن اب ان کی ترجیحات دوسری ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سحر ہاشمی نے کہا کہ لڑکا پسند آجانے پر وہ کبھی بھی شادی کر سکتی ہیں، وہ کام اور کیریئر کی وجہ سے شادی میں تاخیر نہیں کریں گی اور ہر کسی کو ایسا ہی کرنا چاہیے۔ان کے مطابق بعض اوقات شادی کرنے یعنی دو افراد کے ملنے سے نصیب مزید اچھا ہوتا ہے، اس لئے وہ ذہنی طور پر تیار ہیں کہ اگر انہیں اچھا لڑکا مل گیا تو وہ کسی بھی وقت شادی کرلیں گی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں بڑی بہن طعنے دیتی ہیں کہ تم ہر وقت ’مسٹر پرفیکٹ کی باتیں کرتی ہوں، کیا تم ’مسز پرفیکٹ ہوکس طرح کے لڑکے سے شادی کریں گی کہ جواب میں سحر ہاشمی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ جس لڑکے کو چائے بنانی آتی ہو وہ اس سے شادی کریں گی۔سحر ہاشمی نے مزید کہا کہ جو لڑکا انہیں اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائے گا اور جو ان کے پاؤں دبائے گا، وہ اس سے شادی کریں گی۔اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شریک حیات غصہ والا نہ ہو، کیوں کہ انہیں خود بہت غصہ آتا ہے، اس لئے صابر مرد سے شادی کروں گی۔