کراچی (شوبز ڈیسک ) اداکارہ سحر ہاشمی نے ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش مسائل پر خاموشی توڑتے ہوئے پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر سوالات اٹھا دیے۔ سحر ہاشمی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے فنکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فنکار ایک دن تاخیر کرے تو اسے غیر پیشہ ور قرار دے دیا جاتا ہے لیکن جب ادائیگی مہینوں رکی رہے تو اسے اکائونٹس کا مسئلہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے۔ان کے اس موقف نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے حقوق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔