ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے ویزا اور انٹرویوز فوری معطل کر دیے

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے ویزا اور انٹرویوز فوری معطل کر دیے

ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ: غیر ملکی طلبہ کے ویزا اور انٹرویوز فوری معطل، سوشل میڈیا کی سخت جانچ شروع

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے ویزا درخواستوں اور انٹرویوز کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ کیبل کے تحت تمام بین الاقوامی درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی باریک بینی سے جانچ کی جائے گی، جس میں پوسٹس، شیئرز اور تبصروں کا جائزہ شامل ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ویزا درخواست دہندگان کی مکمل جانچ کے لیے ہر ممکن ذرائع استعمال کیے جائیں گے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کون امریکہ آ رہا ہے، چاہے وہ طلبہ ہوں یا دیگر زمرے کے افراد۔

اس عارضی معطلی کا اطلاق ان درخواست گزاروں پر نہیں ہوگا جن کے انٹرویوز پہلے سے شیڈول ہیں، تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک ہزاروں طلبہ کے ویزے منسوخ کر چکے ہیں اور مزید منسوخی کی تیاری کر رہی ہے۔یہ اقدام امریکی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاہم اس سے عالمی طلبہ میں تشویش بھی پائی جا رہی ہے۔