برطانیہ میں ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا، مسلم برادری نے عید الاضحیٰ 6 جون منانے کا اعلان کر دیا
مرکزی جماعت اہلِ سنت کے مطابق برطانیہ میں عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔ برطانوی مسلم کمیونٹی کی اکثریت نے ایک ہی دن عید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند گزشتہ روز نظر نہیں آیا تھا، اس لیے پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔