اسلام آباد (آئی این پی )تھیلیسیمیا جیسے موذی موروثی مرض میں مبتلا پاکستان کی چار سالہ بچی ایلسا نے چین میں جدید ترین جین ایڈیٹنگ تھراپی کے ذریعے مکمل علاج کے بعد نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔ بچی کو جنوری 2024 میں شنگھائی کے فودان یونی ورسٹی چلڈرن ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ اس علاج سے استفادہ کرنے والی پہلی غیر ملکی مریضہ بنی۔ایلساجو مسلسل خون کی منتقلی پر انحصار کرتی تھی، اب مکمل صحتیاب ہو چکی ہے اور خون کے قدرتی نظام کے ساتھ نارمل زندگی کی طرف لوٹ چکی ہے۔ اس کامیابی پر ہسپتال میں ایک خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں ڈاکٹروں، والدین اور عملے نے خوشی کا اظہار کیا۔