ایکواڈور کی سب سے بڑی آئل ریفائنری آتشزدگی کاشکار ، کام بند کر دیا گیا

کوئٹو (آئی این پی )ایکواڈور کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ریفائنری کا کام فوری طور پر بند کردیا گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرتوانائی نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم ابتدائی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔