چاہتے ہیں26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس فل کورٹ سنے:عابد زبیری

اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ کے باہر 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست گزار عابد زبیری نے  میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی آئینی حیثیت پر بہت سی درخواستیں تھی،بحث کے بعد بینچ نے درخواستوں کو ایڈمٹ کیا ہے۔ہم چاہتے ہیں درخواستیں فل کورٹ سن کر فیصلہ کرے،ہماری فل کورٹ کی درخواست اور لائیو سماعت کی درخواست پر نوٹس جاری ہوئے ہیں،26ویں ترمیم آئین پر ڈاکہ مارا گیا ہے اور عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے،ہمارا فریضہ ہے 26ویں ترمیم کو ختم کروائیں تاکہ عدلیہ آزاد ہو