بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا کیس 5 جون کو سنا جائے گا:اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے کہا ہے بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، انصاف کریں اور جلد فیصلے دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے، انصاف بغیر کسی فیور کے ملنا چاہئے، انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس کازلسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا کیس 5 جون کو سنا جائے گا۔