کامیاب لوگوں کے بجائے ناکام افراد کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کامیاب لوگوں کے بجائے ناکام افراد کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کامیاب لوگوں کے بجائے ناکام افراد کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند ہے۔

تقریب کے دوران انہوں نے شرکاء کو کھلے انداز میں سوالات کرنے کی اجازت دی اور کہا کہ کسی بھی موضوع پر بات کی جا سکتی ہے۔ گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ اکثر ہارے ہوئے یا ناکام افراد کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں کیونکہ اس سے انہیں بہتر محسوس ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بہت کامیاب افراد کی کامیابی کی کہانیاں سننا زیادہ پسند نہیں، بلکہ وہ ایسے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو ان کی کامیابی کی کہانیاں سنیں۔ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ عالمی قیادت میں سب سے اہم عنصر “جیتنا” ہے۔ انہوں نے کھیلوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں کامیابی اور ناکامی فوراً واضح ہو جاتی ہے۔بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذاق کر رہے تھے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کچھ حد تک سنجیدہ بھی تھے۔

تقریب کے دوران انہوں نے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کا بھی ذکر کیا، جنہیں 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے انہیں “عظیم لیڈر” اور “پاگل ذہین” شخصیت قرار دیا۔ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شہید ہو چکے ہیں اور حالیہ امریکی فوجی کارروائیوں نے ایران کی قیادت اور دفاعی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ یہ بیان بھی عالمی سطح پر بحث کا باعث بن گیا ہے۔