اسلام آباد( بیورو رپورٹ)ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.97 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.24 فیصدتک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اورچھ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں پیاز 18.1 فیصد،ٹماٹر 11.4 اور زندہ مرغی 8.7 فیصد ،آلو 8.1 فیصد اور انڈے 3.5 فیصد مہنگے ہوئے، ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 فیصد سے زیادہ مہنگا ہوا، مٹن، بیف، لہسن، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ، کیلا، چینی، گڑ، دال مونگ اور چاول کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔