واشنگٹن(آئی این پی )امریکی میڈیا نے جنگ روکنے کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان میں ایک میٹنگ کیلئے کام کر رہے ہیں جو رواں ہفتے ہو سکتی ہے۔ایران پر مسلط امریکہ اور اسرائیل کی جنگ روکنے کے لیے پاکستان کے متحرک کردار نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔سی این این اور وال اسٹریٹ جرنل سمیت معروف امریکی میڈیا اداروں نے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کا ضامن قرار دیا ہے۔سی این این کی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں ایک اہم ترین اجلاس کے لیے کام کیا جا رہا ہے جو رواں ہفتے ہو سکتا ہے۔