تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک غیر معمولی اور تشویشناک وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ سکتی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ وہ 10 لال جھنڈے اٹھا کر خبردار کر رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ان کا کہناتھا میدان جنگ میں ریزرو فوجی مزید لڑنے کی سکت کھو رہے ہیں، جس سے فوجی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ایال زمیر نے واضح کیا کہ اگر ریزرو فوجیوں سے متعلق قوانین میں فوری ترمیم اور دیگر ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو فوج کے اندرونی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جو ملک کی سکیورٹی کے لیے خطرناک ہوگا