سلمان خان نے سنجے دت کے ساتھ نئی ایکشن فلم کا اعلان کر دیا

سلمان خان نے سنجے دت کے ساتھ نئی ایکشن فلم کا اعلان کر دیا

سلمان خان نے حالیہ دنوں میں ایک پریس میٹ کے دوران اپنی آنے والی ایکشن فلم "سکندر" کی تشہیر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 50 سال کی عمر کے باوجود اس فلم میں ایک ہائی آکٹین ایکشن رول میں نظر آئیں گے۔

 سلمان خان کے مطابق، سکندر کی ریلیز کے بعد وہ سنجے دت کے ساتھ ایک اور بڑی ایکشن فلم میں نظر آئیں گے جس میں چیلنجز اور داؤ مزید بڑھ جائیں گے۔سلمان خان اور سنجے دت کی جوڑی پہلے بھی شائقین کو محظوظ کر چکی ہے اور اب ان دونوں کا نیا ایکشن پروجیکٹ ان کے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر رہا ہے۔فلم "سکندر" کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد مداحوں نے بھرپور پذیرائی کی تھی، جس میں سلمان خان کا کردار "سنجے راج کوٹ" کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ کردار پیچیدہ اور چیلنجز سے بھرپور ہے، جو کہ گزشتہ پانچ سالوں میں 49 مقدمات میں مطلوب ہے۔"سکندر" ایک سیاسی ایکشن تھرلر ہے جس میں طاقت کی کشمکش اور انصاف کی جدوجہد کو نمایاں کیا گیا ہے۔ سلمان خان کا کردار اخلاقی طور پر متنازعہ اور کئی چیلنجز سے بھرا ہوا ہے، جو مداحوں کے لیے ایک نیا اور دلچسپ تجربہ ہوگا۔فلم "سکندر" 30 مارچ 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی، جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔