ویب ڈیسک: اسرائیل کا جنگی جنون کم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور غزہ میں ظلم و جبر کی داستان بھی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید اور 120 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 40 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں حماس کے ترجمان عبداللطیف القنوعہ کو جبالیہ میں شہید کیا گیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سے اب تک 830 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 50,208 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 113,910 ہو چکی ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں 10,000 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جو کہ شہید ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں خوراک کی سپلائی بند ہونے کے باعث لاکھوں بچے بھوک کا شکار ہیں۔