عام سرکاری ملازم کا بیٹا چین کا امیر ترین شخص بن گیا

 بیجنگ (آئی این پی )ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ چین کے امیر ترین شخص بن گئے  ۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب ٹک ٹاک کے مالک چین کے امیر ترین شخص بنے ہیں۔اس طرح انہوں نے Nongft اسپرنگ نامی کمپنی کے مالک زونگ شانسان اور ٹین سینٹ کے شریک بانی پونی ما ہواٹینگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔زینگ یامنگ 57.5 ارب ڈالرز کے ساتھ اس وقت چین کے امیر ترین جبکہ ایشیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔