پاکپتن(آئی این پی ) پاکپتن کے نواحی گائو ں پیر غنی میں سابقہ خاتون اول بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موسی مانیکا نے تکرار کے دوران طیش میں آکر فائرنگ کی، جس سے 17 سالہ علی بہادر زخمی ہو گیا۔زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا تیہے۔ واقعہ خاور مانیکا کے ڈیرے پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موسی مانیکا کو ڈیرے سے گرفتار کر لیا۔