کینالز پر سندھ میں جس طرح کی سیاست ہو رہی ہے پیپلزپارٹی کو اس اسپیس کو کور کرنا چاہیے
ن لیگ کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکرمند ہے، دہشت گرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا ہے کہ 6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، ن لیگ کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکرمند ہے،ٹرین یرغمال بنانے والے دہشت گرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو، شہباز شریف سے میٹنگ میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ،گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ 6 کینال کے معاملے بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گا اس پر عمل ہو گا۔انہوں نے کہا ن لیگ کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکرمند بھی ہے اور ان مسائل پر نظر بھی ہے، دہشت گردوں نے ٹرین کو یرغمال بنایا اور بے گناہ لوگوں کو قتل کیا، یہ دہشتگرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔