صوبوں کے معاملے پر کسی قسم کی بارگیننگ ملک کیساتھ ناانصافی ہوگی رانا ثناء اللہ

نئے صوبوں کا معاملہ انتہائی سنجیدہ اور پاکستان کے مستقبل سے جڑا ہے،جب بھی کوئی نئی آئینی ترمیم آئے گی وہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد 28ویں ہی ہوگی
سہیل آفریدی  اچھے ریسٹ ہائوس میں موجود  اور موجیں کررہے ہیں، 20 لاکھ لوگ جو اسلام آباد کیلئے اکٹھے کئے تھے وہ اب ان کے دشمن بنے ہوئے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے  سہیل آفریدی ایک اچھے ریسٹ ہائو س میں موجود ہیں اور موجیں کررہے ہیں، سہیل آفریدی کو جیل میں نہیں بلکہ حفاظتی تحویل میں رکھا ہوا ہے ، 20 لاکھ لوگ جو اسلام آبادکیلئے اکٹھے کئے تھے وہ اب ان کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے  کہا کہ عمران خان کی بہنوں کو مزید 30دن کیلئے اس لئے بند کردیا کہ ملک میں افراتفری ، انارکی اور امن وامان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے تھے، جس کیلئے انہوں نے کافی تیاری کی ہوئی تھی، اس میں پوری پارٹی اور کے پی حکومت ،کابینہ شامل تھی، ایسی صورتحال میں ایسے لوگوں کو عوام سے الگ کیا گیا، تاکہ امن وامان کی صورتحال برقرار رہے، انہوں نے کہا  نئے صوبوں کا معاملہ انتہائی سنجیدہ اور پاکستان کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے  الس لئے اس پر پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے ہی آگے بڑھایا جانا چاہیے اور اس پر تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان سیر حاصل بحث ہونی چاہیے۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی نئی آئینی ترمیم آئے گی وہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد 28ویں ہی ہوگی۔ یہ طے کیا جانا چاہیے کہ نئی ترمیم میں کیا ہوگا، آیا اس میں صوبوں پر بات ہوگی یا کوئی اور ایشوز زیرِ بحث آئیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ بہت سے ایشوز پر صوبوں اور وفاق کے درمیان بات چیت ہوتی رہتی ہے، لیکن صوبوں کے معاملے پر کوئی بارگیننگ نہیں کی جا سکتی کیونکہ عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھنا لازم ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کی بارگیننگ ملک کے ساتھ سراسر ناانصافی ہوگی۔