واشنگٹن (آئی این پی ) دنیاکے دس سب سے زیادہ امن پسندممالک کی فہرست میں آئس لینڈ مسلسل 17ویںمرتبہ پہلے نمبرپر براجمان رہا ہے ۔گلوبل پیس انڈیکس نے دنیاکے 10سب سے زیادہ امن پسند ممالک کی فہرست جاری کردی۔ گلوبل پیس انڈیکس کی جانب سے 2025میں سب سے زیادہ امن پسند ممالک کی فہرست انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ دنیاکے دس سب سے زیادہ امن پسندممالک کی اس فہرست میں آئس لینڈپہلے نمبرپرہے جومسلسل 17ویں سال دنیا کا سب سے پرامن ، تشدد یا مسلح تنازعات سے پاک ملک رہا ہے اور اس بار بھی سرفہرست ہے۔آئرلینڈ سیاسی استحکام میں اضافے کی وجہ سے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔تیسرے نمبر پر ایشیا-پیسیفک کا سب سے پرامن، تشدد و دہشت گردی کی شرح میں کمی والا ملک نیوزی لینڈ ہے،آسٹریاکااس فہرست میں چوتھانمبرہے۔ سوئٹزرلینڈ سیاسی استحکام، کم تشدد اور اپنے شہریوں کی بے مثال خدمات کیوجہ سے اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔سنگاپور ایشیا کے سب سے پرامن ممالک میں آتا ہے جو بہترین معاشرتی تحفظ میں منفرد مقام کیوجہ سے اس فہرست میں چھٹے نمبر پرآیا ہے۔ معاشرتی تحفظ میں ڈنمارک بہتری مگر عسکری اخراجات میں معمولی اضافے کیوجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔ سلووینیا فہرست میں نویں جبکہ آخری نمبر پر فن لینڈ ہے۔