فیفا کی نئی عالمی رینکنگ ، ورلڈ چیمپئن سپین سرفہرست،ارجنٹائن کا دوسرا نمبر پاکستان 198 ویںپوزیشن پر براجمان

 لندن(سپورٹس ڈیسک )فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی  ،جس میں ورلڈ چیمپئن اسپین  سرفہرست آگئی۔تازہ رینکنگ کیمطابق ارجنٹینا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، جبکہ فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔برازیل نے ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن سنبھال لی ہے،جبکہ مراکش چھٹے نمبر پر برقرار ہے،پرتگال دودرجیتنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگیا ہے،جبکہ پاکستان کی 198 پوزیشن ہے۔نئی عالمی رینکنگ میں ورلڈکپ کے نتائج کے بعد کئی ٹیموں کی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔