قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

 قاہرہ (آئی این پی )قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائن کی لندن جانے والی پرواز ایس وی 19نے ہنگامی لینڈنگ کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران کیبن منیجر محسن بن سعید الزہرانی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے قاہرہ میں لینڈنگ کی اجازت لی۔طبی ٹیم نے لینڈنگ کے فوراً بعد کیبن منیجر کے انتقال کی تصدیق کی۔