لاہور (آئی این پی )لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جناح ہائوس حملے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عمر ایوب کی جانب سے ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔