لاہور (آن لائن)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کے سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں‘مستقبل کی جنگیں جیتنے کے لیے ذہین اور ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی تیاری نہایت اہم ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے دورہ میں 54ویں اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کہ سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ مستقبل کی جنگیں جیتنے کے لیے ذہین اور ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی تیاری نہایت اہم ہے۔پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے