فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی:محسن نقوی

 وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال، امیر العظیم کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(خصوصی رپورٹر )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے   فیلڈ مارشل کی مسلسل کاوشوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے  منصورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال، علاقائی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پروزیر دا،خلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی