ترکیہ کے جنگلات میں آگ کی تباہی: 14 افراد جاں بحق، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

ترکیہ کے جنگلات میں آگ کی تباہی: 14 افراد جاں بحق، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

ترکیہ کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

برسا اور کرابک صوبے آگ کی لپیٹ میں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر جنگلات ابراہیم یماکلی نے بتایا کہ برسا اور کرابک صوبوں میں آگ کی شدت بہت زیادہ ہے۔ برسا، جو ترکیہ کا چوتھا بڑا شہر ہے، اس کے قریب جنگل کی آگ پہنچنے پر ساڑھے 3 ہزار افراد کو انخلا کرایا گیا۔

درجہ حرارت اور تیز ہواؤں نے خطرہ بڑھا دیا
متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہی ہے، جس سے ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

رضاکار فائر فائٹرز بھی جاں بحق
آگ بجھانے کی کوششوں میں شامل رضاکار فائر فائٹرز کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئی ہے۔

آفت زدہ علاقے قرار دیے گئے
حکومت نے ازمیر اور بیلسک کے مغربی صوبوں کو آفت زدہ علاقے قرار دے دیا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جا سکے۔