لاہور(سپورٹس ڈیسک)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹ پر 177 رنز بنا سکی۔جنوبی افریقہ کے ڈی پریٹوریس نے 51، رزا ہینڈرکس نے 37، ڈیوالڈ بریویس نے 31 رنز بنائے۔میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ میں 6 وکٹ پر 180 رنز بنائے تھے۔رچن رویندرا اور ڈیون کونوے نے 47، 47 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔جنوبی افریقی بولر نگیدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔