لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور کے ترقیاتی ماڈل میں ایک اور سنگِ میل۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یسسٹین ا یبل ڈویلپمنٹ ماڈل کو گنجان آباد علاقوں تک توسیع دینے کا حکم دے دیا ہے۔ابتدائی مرحلے میں مصری شاہ، شاد باغ، چوک ناخدا اور عامر روڈ کو ماڈل زونز قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی شہری ترقی میں جدت اور ماحول دوستی کو فروغ دینے کے لییسسٹین ا یبل ڈویلپمنٹ ماڈل اب شہر کے مصروف اور گنجان آباد علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نیمصری شاہ، شاد باغ، چوک ناخدا اور عامر روڈ کو پہلے ماڈل زونز کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ان علاقوں میں سڑکوں کی ازسرنو تعمیر، گرین بیلٹس کی بحالی اور سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جائے گی۔بارش کے پانی کے نکاس اور زیر زمین پانی کی ری چارجنگ کے لیے جدید ترین ڈرینیج سسٹم لگایا جائے گا۔پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص لین، وہیل چیئر ایکسیسبل فٹ پاتھ اور سائیکل ٹریک اس ماڈل کا لازمی جزو ہوں گے۔ماحول دوست اقدامات کے تحت ہر زون میں واٹر ہارویسٹنگ کنویں، پلاسٹک ری سائیکلنگ پوائنٹس اور زیرزمین کیبلنگ کی جائے گی۔یہ فیصلہ جوہر ٹاو?ن، سبزہ زار، گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ پرماڈل کی کامیابی کے بعد توسیعی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔