مصروف ترین علاقوں کی بہتری کیلئے ایل ڈی اے کا اہم منصوبوں پر کام تیز
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور کے مصروف ترین علاقوں کی بہتری کے لیے ایل ڈی اے نے اہم منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے۔اجلاس میں ریلوے سٹیشن، آ ئوٹ فال روڈ اور مصری شاہ سمیت گنجان علاقوں کی ڈویلپمنٹ پر غور کیا گیا۔ساتھ ہی نیلا گنبد اور دیگر پارکنگ پلازہ منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے مطابق ریلوے سٹیشن کے گرد و نواح میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پر کام کیا جائے گا۔نیسپاک اور ٹیپا ٹیموں نے ابتدائی ڈیزائن پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔ابتدائی مرحلے میں استنبول چوک سے ریلوے سٹیشن، آ ئوٹ فال روڈ، داتا دربار اور بادامی باغ تک کے علاقے بہتر بنائے جائیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ مصری شاہ، کچا رنگ روڈ اور ایک موریہ، دو موریہ پل کے اطراف سٹریٹ لائٹس، سڑکیں، واک ویز اور ڈرینج سمیت تمام سیکشنز پر کام ہوگا۔اجلاس میں نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی جلد تعمیر پر بھی بات ہوئی جہاں 374 گاڑیوں اور 790 موٹر سائیکلوں کی گنجائش ہوگی۔ساتھ ہی ناصر باغ اور مال روڈ ٹولنٹن مارکیٹ پارکنگ پلازہ کے مجوزہ ڈیزائن بھی پیش کیے گئے۔