جوہر ٹائون میں ریسٹورنٹ کے سکیورٹی گارڈ مزمل نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا ،لاش مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹائون میں ریسٹورنٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹائون میں واقع ریسٹورنٹ کے سکیورٹی گارڈ 22سالہ مزمل نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار لی۔ ریسکیو کے مطابق سیکیورٹی گارڈ پہلے سے مردہ حالت میں پایا گیا لاش کی شناخت مزمل ولد غلام یاسین عمر 22 سال معلوم ہوئی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی