فیملی، سلمان اکرم ، علی ظفر کو اجازت ملنے تک وکیل بھی نہیں جائیگا:علیمہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی ا?ئی کے بانی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں علیمہ خان نے بانی کے وکیل کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا۔اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں سپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے 10 بجے سے وکلاء کا انتظار کرتے رہے تاہم بانی پی ٹی ا?ئی کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے۔بانی پی ٹی ا?ئی کے وکیل قوسین مفتی کو علیمہ خان نے جیل کے داخلی دروازے پر روکے رکھا، اس حوالے سیبانی پی ٹی ا?ئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ جب تک وکیل قوسین مفتی کے ساتھ بانی پی ٹی ا?ئی کی فیملی، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملے گی تو وکیل بھی نہیں جائے گا۔بعدازاں جج اور پراسیکیوشن ٹیم ساڑھے 3 گھنٹے انتظار کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی ا?ئی اور بشریٰ بی بی کی حاضری لگائی گئی تاہم وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔