ایف آئی اے نے آئی پی پی کے مالک شاہد عبداللہ کو دبئی جانے سے روکدیا

لاہور(پبلک نیوز)لاہور ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے نامور بزنس مین شاہد عبداللہ کو دبئی جانے سے روک دیا‘ شاہد عبداللہ کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا ، بزنس مین شاہد عبداللہ کا نام اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت ایک انکوائری میں شامل تھا ‘پاسپورٹ و دیگر سفری کاغذات ایف آئی اے امیگریشن نے اپنی تحویل میں لے لیا ، شاہد عبداللہ سفائر انرجی آئی پی پی کا مالک ہے