راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل سدرہ کی عدالتی حکم پر پولیس سکیورٹی میں قبر کشائی

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل سدرہ کی عدالتی حکم پر پولیس سکیورٹی میں قبر کشائی

ویب ڈیسک: غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کے کیس میں عدالتی حکم پر چھتی قبرستان پیرودھائی میں قبر کشائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران سخت سکیورٹی:
قبر کشائی کے موقع پر ایلیٹ فورس اہلکار تعینات رہے۔قبر کے اردگرد قناتیں اور شامیانے لگائے گئے۔
میڈیکل ٹیم اور عدالتی نگرانی:
ہولی فیملی اسپتال کی ڈاکٹر مصباح کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم موجود رہی۔عدالتی مجسٹریٹ کے معائنے کے بعد ٹی ایم اے عملہ قبر کھولنے کے عمل میں شامل ہوا۔دو ملزمان، گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمٰن کو نشاندہی کے لیے موقع پر لایا گیا۔
کیس کا پس منظر:
پولیس کے مطابق سدرہ کو گھر سے بھاگنے پر جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا۔مقتولہ کو رات کی تاریکی میں خاموشی سے دفن کرکے نشانات مٹا دیے گئے تھے۔قبر کشائی کے موقع پر مقتولہ کے شوہر کے والد الیاس بھی موجود تھے۔