"اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کی دوسری قسط جاری

ویب ڈیسک: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق، اب تک 8 ہزار سے زائد خاندان اپنے گھر مکمل کر چکے ہیں جبکہ 35 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے دوسری قسط جاری کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت سالانہ ایک لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ اب تک 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ درخواست جمع کرانے کا طریقہ انتہائی آسان اور آن لائن رکھا گیا ہے، جبکہ درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار کی وضاحت کے لیے ایک رہنمائی ویڈیو فیس بک پر جاری کی گئی ہے۔