انیل کپور نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ بیٹیوں کو دیدیا

جب میری بیٹی ریا پیدا ہوئی تو مجھے احساس ہوا بیٹی کا ہونا ایک اضافی خوشی ہے :بھارتی ادکار
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے اپنے کامیاب کیریئر کا سہرا اپنی بیٹیوں ریا اور سونم کپور کے سر سجا دیا۔69 سالہ انیل کپور نے دی انیل کپور شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں والد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ میں اپنے خاندان کے لیے کمانے کی خاطر کام کرتا ہوں، لیکن کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ میرا خاندان میرے لیے کتنا اہم ہے۔انیل کپور نے ماضی کا قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب میری بیٹی ریا کی پیدائش ہوئی تو میں ہسپتال دیر سے پہنچا، میں نے سوچا کہ میں بہت دیر سے پہنچا اور اسے دیکھنے کا موقع گنوا دیا، میں ساری رات اس بات پر افسوس کرتا رہا۔اداکار نے بتایا کہ جب میری بیٹی ریا پیدا ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ بیٹی کا ہونا ایک اضافی خوشی ہے اور چونکہ میری 2 بیٹیاں سونم اور ریا ہیں، اس لیے میرے لیے یہ دہری خوشی ہے۔