ایران نے امریکا سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی ہے: عباس عراقچی

ایران نے امریکا سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقچی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ان کا امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران ثالثی کرنے والے ممالک سے رابطے میں ہے جو مشاورت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے، اور پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اگر امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کیا جائے گا۔علاوہ ازیں، ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔