شیخوپورہ میں ایک 5 ماہ کی حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے چہرے، بازو اور جسم کے تقریباً 70 فیصد حصے جھلس چکے تھے۔ واقعے کے بعد نامزد ملزمہ ساس کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی، حنا پرویز بٹ نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور حاملہ خاتون کو آگ لگانا ایک سنگین درندگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔