کامونکے: سسرالیوں کا پیسوں کے لئے بہو کو زہر دے کر قتل

کامونکے: سسرالیوں کا پیسوں کے لئے بہو کو زہر دے کر قتل

کامونکے کے علاقے شیرگڑھ میں حوا کی ایک اور بیٹی شبانہ کو سسرالیوں نے ہوس زر کی وجہ سے موت کی نیند سلا دی۔

شبانہ کے شوہر ثقلین نے پیسوں کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر اپنی بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا۔مقتولہ شبانہ دو بچوں کی ماں تھی اور اس کے بھائیوں کے مطابق، سسرالیوں نے اس سے پہلے بھی متعدد بار رقم کا تقاضا کیا تھا اور اس کے بھائیوں نے کئی بار ان کی مدد کی تھی، جیسے کہ انھوں نے موٹر سائیکل بھی خرید کر دی تھی۔ شبانہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔