بھارت کو سفارتی جھٹکا، بنگلادیش نے انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کر دیا

بھارت کو سفارتی جھٹکا، بنگلادیش نے انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کر دیا

بنگلادیش کے اہم فیصلے کی عکاسی کرتی ہے جس میں انہوں نے چٹاکانگ میں قائم ہونے والے انڈین اکنامک زون کے منصوبے کو منسوخ کرکے اس کی جگہ ایک دفاعی اقتصادی زون کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

اس فیصلے کا مقصد بنگلادیش کی فوجی اور دفاعی صنعت کو مقامی سطح پر فروغ دینا ہے، تاکہ ملک اپنی دفاعی ضروریات خود پوری کر سکے اور عالمی سطح پر ہتھیاروں اور دفاعی ساز و سامان کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔بنایا گیا یہ دفاعی اقتصادی زون تقریباً 850 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے، جس پر پہلے انڈین اکنامک زون کا منصوبہ تھا۔ اس میں آرمڈ فورسز ڈویژن، وزارت دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں، اور بنگلادیش اس حوالے سے اپنے دوست ممالک سے بھی مشاورت کر رہا ہے۔یہ فیصلہ نہ صرف ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے بلکہ علاقائی سیکیورٹی اور خود کفالت کے لیے ایک اہم قدم بھی ہے.