بھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ

بھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ

عالمی اور علاقائی سطح پر بھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔

 امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2024 میں 85,119 بھارتی شہری غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے، جب کہ 2025 میں یہ تعداد کم ہو کر 23,830 رہ گئی ہے۔یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بہتر روزگار اور زیادہ تنخواہوں کی تلاش میں بھارتی شہری غیر قانونی راستوں کا انتخاب کر رہے ہیں، جس سے عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرات جنم لے رہے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ ناقص معاشی اور امیگریشن پالیسیاں، اور بھارتی اسمگلرز کا خطرناک راستوں کا استعمال، انسانی جانوں کے ضیاع اور جرائم میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔بین الاقوامی مبصرین اور سیکیورٹی ادارے اس رجحان کو ایک سنگین مسئلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس سے نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی سیکیورٹی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے موثر حکومتی اقدامات اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم کو روکا جا سکے۔