لاہور(خصوصی رپورٹ)وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی میں سکیورٹی گارڈز کے لئے فٹنس سنٹر کا افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈی جی ڈاکٹر ریحان صادق شیخ،چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمداکبرخان، ڈی ایس اے ڈاکٹر شاہزیب خان،اقامتی آفیسر دوئم ڈاکٹرعبدالماجد خان، چیف سکیورٹی آفیسرتنویر اشرف بھٹی ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ جسمانی وذہنی تندرستی روزمرہ دفتری امور کی انجام دہی کے لیے ضروری ہے۔ ڈاکٹر ریحان صادق نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں فٹنس سنٹر کے قیام کا مقصد سکیورٹی گارڈز کو تندرست وتوانا رکھنا ہے۔